ابنا: التحریر اسکوائر میں عوامی عدالت میں اعلان کیا گيا کہ حسنی مبارک کے ساتھ جنہوں نے گذشتہ تیس برسوں تک مصر پر حکومت کی تھی انہیں پھانسی کی سزا ملنی چاہیے کیونکہ ان لوگوں نے مصر کو سیاسی اور سماجی لحاظ سے نابود کردیا ہے۔
عوامی عدالت میں شریک لوگوں نے تاکید کی ہے کہ چنانچہ مصر کی عدالت اس ضمن میں کوتاہی کرتی ہے تو ملت مصر سب کو یہانتک کہ صدر کو بھی عدالت کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کردے گي بنابرین ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ سابق حکومت کے عناصر کو پھانسی کی سزا دی جائے کیونکہ وہ سب انقلابیوں کو قتل کرنے میں شریک ہیں۔
قابل ذکرہے التحریر اسکوائر میں عوامی عدالت ایسے عالم میں منعقد ہوئي ہےکہ سابق ڈکٹیٹر حکومت کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آچکے ہیں جس پر ملت مصر نے شدید احتجاج کیا ہے۔
احمد شفیق کو مصر کی فوجی کونسل، امریکہ اور سعودی عرب نیز صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ احمد شفیق نے پریس کانفرنس میں اخوان المسلمین پر شدید تنقید کی ہے۔....... /169